292

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام زاہد بن صادق


*…. بزنس کی بحالی شروع
*…. رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی(RERA) کے قیام کا حکومتی فیصلہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔
*…… رئیل اسٹیٹ کاروبار کو بحال (Establish) کرنے (Regulation) اور (Promotion) آف رئیل اسٹیٹ بزنس کے لیے پاکستان رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PRERA)کے قیام کا Act2020 جاری کیا گیا ہے جس کا آغاز اسلام آباد سے عملی طور پر کر دیا گیا ہے آور سٹیپ وائیز اس کا دائرہ کار پورے ملک میں بھلایا جائے گا اس کے تحت رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا سروس چارجز مقرر کیے جائیں گے ایجنٹس کو Protect کیا جائے گا آور حکومتی ادارے رئیل اسٹیٹ بزنس کی ترقی کے لئے سینئر تجزیہ کار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے تجاویز وآراء لے کر پالیسی میکنگ کی جائے گی اسی طرح پروجیکٹس آور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا آور بائی لاز کے متابق منظور شُدہ سوسائٹیز اور مکمل زمین موجود ہونے کی صورت میں پلاٹس فروخت کیے جا سکیں گے جس سے رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابسطہ ملکی وبین الاقوامی اداروں اورسیز پاکستانیوں اور انویسٹرز کا پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر اعتماد بحال ہوگا جبکہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی انویسٹمنٹ کو یقینی تحفظ حاصل ہوگا۔
*….. رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی(RERA) کے قیام کے حوالے سے بنیادی قانون صدارتی آرڈیننس کے ذریعہ پاس ہوچکاہے، اب ملک بھر میں عملی طور پر آغاز کےلئے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، رئیل اسٹیٹ بزنس اور کنسٹرکشن انڈسٹری سے منسلک ملکی وبین الاقوامی اداروں، ہاﺅسنگ سوسائٹیز، ہاﺅسنگ اتھارٹیز سے مشاورت کی جارہی ہے
کرایہ داری کا مکمل قانون نافذ کیا جا رہا ہے جس سے قبضہ کے کلچر کا خاتمہ ہو جائے گا
*….. رئیل اسٹیٹ کے درپیش مسائل کے حل کے لیے Litigation کے حل کیلئے مؤثر نظام اپیلینٹ ٹربیونل متعارف کروایا جا رہا ہے اور یہ اپیلینٹ ٹربیونل 30 سے 90 دن کے اندر فیصلہ کرے گا اور منسٹری آف لاء اور گورنمنٹ آف پاکستان اس کوOwn کریں گے اور وہ کورٹ کیسز سالہا سال عدالتوں میں چل رہے ہیں وہ کیس بھی اپیلینٹ ٹربیونل کو Refer کیے جا سکتے ہیں اور چند دنوں میں فیصلہ کروایا جا سکتا ہے
*….. حکومت پاکستان نے عملی طور پر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA)کے آغاز کا فیصلہ مثبت اقدام وپیش رفت ہے ، یہ حکومتی فیصلہ بلاشبہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ بزنس کی ترقی، خوشحالی اور فروغ کےلئے تاریخ ساز کردار کا حامل ہوگا۔
*…… پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہت وسعت ہے۔ حکومتی سرپرستی میں پہلی مرتبہ اٹھائے جانے والے ٹھوس ، عملی وبھرپور اقدامات سے کھربوں ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری اور اربوں روپے کی اندرون ملک انویسٹمنٹ کے نتیجہ خیز مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
پاکستان رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی(PRERA) رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ایسا طریقہ کار وضع کرے گی جس سے ایک طرف ٹرانزیکشن بڑھنے کی وجہ سے حکومتی آمدنی میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف اتھارٹی کے سخت ضابطوں کی وجہ سے خریدوفروخت کی شرح بڑھ جائے گی
*….. روشن ڈیجیٹل اکاونٹ آورسیز پاکستانیوں کی Remittances پاکستان میں سرمایہ کاروں کا سرمایہ پاکستان میں انویسٹمنٹ کی طرف راغب کرنا آور سہولیات فراہم کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا ایک بہت بڑی مثبت اقدام وپیش رفت ہے
*…… آسان شرائط وکم مارک اپ پر قرضے دینے کا فیصلہ اور عملی طور پر آغاز بھی یقینی طور پر قابل ستائش ومثبت اقدام ہے جو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔بنیادی طور پر بینکنگ سیکٹر کی طرز پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بھی مربوط چیک اینڈبیلنس کے نظام کے تحت اصلاحات کرتے ہوئے قواعد وضوابط تشکیل دیئے جارہے ہیں۔
*…. ریگولیٹری اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے ملکی وبین الاقوامی اداروں کو رئیل اسٹیٹ اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کےلئے دی جانے والی سہولیات وتحفظ کی یقین فراہمی سے رئیل اسٹیٹ بزنس میں ترقی ہوگی۔
رئیل اسٹیٹ بزنس میں ترقی اور پیشہ وارانہ رجحانات کے اضافے سے رئیل اسٹیٹ ورکرز کی اہمیت وقار اور عزت میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں حکومت کے اس مثبت وعملی اقدام پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔اور کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا اور قومی اور عالمی سطح پر معیشت کی مضبوطی اور حکومت کی نیک نامی کاباعث بنے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں