1

یوم تکبیر 28 مئی کو منایاجاتا ہے پاکستان کو ایٹمی قوت بنے23 سال مکمل ہوگئے

اور اسی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔
یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔دعا فرمائیں اللہ تبارک تعالیٰ ہمارے وطن عزیز اور ہم سب کو رحمتوں کے سائے میں رکھے سلامت، شاد آباد رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین
زاہد بن صادق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں