273

اولمپیئنز سوسائٹی ممبرزویلفئیر ایسوسی ایشن (Olympians Society Members Welfare Association)

اولمپیئنز سوسائٹی ممبرزویلفئیر ایسوسی ایشن
معزز ممبران
اولمپیئنزکو آپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ!
اولمپیئنز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کی موجودہ زمین محل وقوع کے ا عتبار سے انتہائی قیمتی ہو چکی ہے اور گردونواح کی تمام اراضی LDAکے میگا ہاؤسنگ پراجیکٹ LDA CITYکے لیے حاصل کی جاچکی ہے اور LDA CITYکے فیز 1(جناح سیکٹر)کا ترقیاتی کام اولمپیئنز سوسائٹی کے اطراف میں تیزی سے جاری ہے تو دوسری طرف لاہور رنگ روڈ کا سدرن لوپ ائیرپورٹ تا رائے ونڈروڈتک مکمل ہو چکا ہے جبکہ رائے ونڈ روڈ تا ملتان روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے رنگ روڈ سے ڈائیریکٹ اپروچ ہونے کی وجہ سے اولمپیئنز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جغرافیائی حیثیت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور محل وقوع کے اعتبار سے اولمپیئنزسوسائٹی کی زمین کی مارکیٹ ویلیو میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
سابقہ سوسائٹی انتظامیہ نے گذشتہ تین سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس میں سڑکو ں اور سیوریج کی تعمیر قابل ذکرہیں بہت سے بقایا ترقیاتی کام تاحال قابل توجہ ہیں ہم چاہتے ہیں سوسائٹی کے تمام ترقیاتی کام اور رہائشی سہولیات سے آراستہ کر کے اس قابل بنایا جائے تاکہ ممبران سوسائٹی گھر تعمیر کر سکیں ہماری یہ خواہش ہے کہ اولمپیئنز سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں کو ازجلد پایا تکمیل تک پہنچے جو یقینی طور پر ممبران سوسائٹی کی ذاتی دلچسپی وتعاون سے ممکن ہے ان مقاصد کے پیش نظر سوسائٹی معزز ممبران کے حقوق کے تحفظ اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ممبران کی شمولیت اور ساتھ ضروری ہے۔
اس عظیم مقصد اور سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لئے
اولمپیئنز سوسائٹی ممبرزویلفئیر ایسوسی ایشن
تشکیل دی گئی ہے جس کا نصب العین ممبران کی فلاح و بہبودہے اوراس کے اغراض و مقاصددرجہ ذیل ہیں۔
٭ سوسائٹی ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے اجتماعی کاوش کرنا۔
٭ ممبران کی فلاح و بہبود کے حقو ق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کرنا۔
٭ ممبران سوسائٹی کی رائے کو مقدم رکھتے ہوئے انتظامیہ کمیٹی کے ترقیاتی کاموں میں عملی طور پر معاونت کرنا۔
٭ سو سائٹی کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرنا اور باہمی مشاورت کو فروغ دینا۔
٭ تمام ممبران کو لیگل سپورٹ اور قانونی مشاورت مہیا کرنا ہے۔
٭ ممبران سو سائٹی کی انتظامیہ کمیٹی کی بابت شکایات کے فوری حل اور تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا۔
٭ ایسے ممبران سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کرناجو سوسائٹی کے انتظامی امور کو باخوبی جانتے ہو اورعملی طور پرسوسائٹی کی فلاح وبہبود کے لئے کام کر سکیں۔
مندرجہ بالا مقاصدکے پیش نظر اولمپیئنز سوسائٹی ممبرز ایسوسی ایشن ممبران سوسائٹی کے لئے ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس سے سوسائٹی کے امور چلانے کے لئے مچور، قابل اعتماد، تجربہ کار، ایماندار اور محنتی ممبران کو اگے لایا جا سکے جو کہ امداد باہمی کے اُصول کے پیش نظر ایک دوسرے کا دست وبازو بن سکیں تاکہ اجتماعی طور پر سوسائٹی امور کو پایا تکمیل تک پہنچا سکیں۔
لہذاممبران سوسائٹی سے التماس ہے کہ وہ ہماری آرگنائیزیشن کا حصہ بننے کے لئے اپنا نام پتہ ممبرشپ نمبر بمعہ پلاٹ نمبر درجہ ذیل نمبروں پررابطہ کریں یا WHATSAPP کریں یا بالمشافع ملیں۔
زاہد بن صادق
آرگنائیزر
اولمپیئنر سوسائٹی ممبرز ایسوسی ایشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں