اولمپیئنز کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے حالیہ الیکشن کے سلسلے میں ممبران سوسائٹی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صدر مرزا رفاقت بیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ممبران سوسائٹی نے تین سال قبل اس انتطامیہ کو منتخب کیا تھا آور سوسائٹی کی کنجی ہمارے حوالے کی تھی ہم پر اعتماد کیا تھا تو ہم نے ذاتی مفادات سے بالاتر ھوکر ممبران سوسائٹی کے اجتماعی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کرتے ہوئے سوسائٹی کو ڈویلپ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہم اللّہُ تبارک تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے سوسائٹی آور ممبران سوسائٹی کی خدمت کی ہم نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت کی ہے، ممبران کی دلچسپی سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے، آپ نے ووٹ کی طاقت سے ہمیں عزت دی اور منتخب کیا تو اگلے ایک سال میں سوسائٹی کو مکمل طور پر ڈویلپ کردیاجائے گا اور انہوں نے درپیش مسائل اور فنڈز کی کمی کے سلسلے میں ان کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیے اور سوسائٹی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
252