221

اولمپیئنز کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں حالیہ الیکشن کے سلسلے میں میٹنگ

اولمپیئنز کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں حالیہ الیکشن کے سلسلے میں میٹنگ
احمدرضا سابقہ جنرل سیکرٹری نے کہا
آج کی اس میٹنگ میں آپ نے آکر یہ ثابت کیا ہے کہ سوسائٹی کے بہت سارے ممبران چاہتے ہیں کہ سوسائٹی کی زیادہ سے زیادہ اور جلد ترقی ہو۔ تین سال پہلے ہم اس سوسائٹی میں آئے تو اس وقت اس کی حالت بہت زیادہ خراب تھی اور بہت سارے مسائل کا سامنا تھا اس کا الیکشن جن حالات میں ہوا وہ پرانے ممبران جانتے ہیں اور ممبران نے ہمیں منتخب کیا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اللہ تبارک تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا اور تقریباً تین سال کے عرصے میں ہم نے اس کا انتظام سنبھالنے کے بعد عملی طور پر اس کی ڈویلپمنٹ شروع کی، سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ اس کا آفس مسلم ٹاﺅن موڑ پہ تھا اور یہاں پر آنے جانے کےلئے کافی سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا ہم نے کوشش کی کہ اس کا آفس مکمل تعمیر کرکے سائٹ پر شفٹ کریں تاکہ آسانی سے سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ ہوسکے۔ سیکورٹی کے کافی مسائل تھے ہم نے گارڈز، CCTVکیمر ے لگائے اور انتظامات کئے اور یہاں بیٹھنا شروع کیا شروع کے حالات بہت سخت تھے اور بہت سے باہر کے فیکٹر اس میں انوالو تھے انتہائی سخت حالات میں ہم نے کام شروع کیا اور کام کرتے چلے گئے، تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈویلپمنٹ کی مشینری ہم نے پرچیز کی جو اس وقت سوسائٹی کی ملکیت ہے، ممبران سوسائٹی نے بھی دلچسپی لینا شروع کی اور بہت سارے ممبران نے اپنے سابقہ ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانا شروع کئے، سیوریج کا کام شروع کیا اس کے بعد سڑکوں کا کام شروع کیا جیسے جیسے ممبران کا تعاون ملا تو ہم کام کرتے چلے گئے۔Bبلاک کا70فیصدTSTہوچکی ہے اور Aبلاک کا 60فیصد سڑکیں مکمل ہوچکی ہیںAبلاک کا کچھ حصہ کی سیوریج اور سڑکیں بننا رہتی ہیں، ہم نے کوشش کی کہ تین سال کے اندر اندر سوسائٹی کی تمام ڈویلپمنٹ مکمل کردی جائے لیکن 70 فیصد ترقیاتی کام کروانے میں کامیاب ہوئے اب چونکہ الیکشن اناﺅنس ہوچکاہے کرونا کی وجہ سے الیکشن تھوڑا لیٹ ہوگیا تھا الیکشن سب کمیٹی بن چکی ہے، آنے والے ہفتے میں الیکشن شیڈول بھی اناﺅنس کردیاجائے گا اس کے بعد ہمارا پینل تشکیل دیا جائے گا تمام دوستوں سے مشاورت کرینگے جو ڈویلپمنٹ ورک میں مدد کرسکیں اور ہمارے دست وبازوبن سکیں۔ جو ممبران کمیٹی میں آنا چاہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ہماری مدد کرسکیں اب ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے تیار ہیں، یہ سوسائٹی آپ کی ہے، ممبران سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممبران الیکشن میں تعاون کریں اس کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش اور ان کے حل کےلئے ہماری مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں