چیف آرگنائزر اولمپئنز ممبر ویلفیئر ایسوسی ایشن زاہد بن صادق نے کہا کہ ہم نے ممبران کی ویلفیئر کےلئے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس پر ہم نے سوسائٹی انتظامیہ کی مدد کرنے اور ممبران کے مسائل کو حل کرنے کےلئے ان کی مدد کرینگے جو ممبران مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ بننا چاہیں ان کےلئے کھلا فورم ہے ہم ویلکم کرینگے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ سوسائٹی انتظامیہ نے گزشتہ تین سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس میں سڑکوں اور سیوریج کی تعمیر قابل ذکر ہیں بہت سے بقایا ترقیاتی کام تاحال قابل توجہ ہیں ہم چاہتے ہیں سوسائٹی کے تمام ترقیاتی کام اور رہائشی سہولیات سے آراستہ کرکے اس قابل بنایاجائے تاکہ ممبران سوسائٹی گھر تعمیر سکیں ہماری یہ خواہش ہے کہ اولمپئنز سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل پہنچایا جائے۔
242